Sargaram | Newspaper

پیر 15 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

کورونا کے نئے ویرینٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Share

کورونا کے جے این ون ویرینٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا کی ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں این سی او سی نے وفاقی و صوبائی محکمہ صحت کے نام مراسلہ جاری کیا ہے۔(روزنامہ سر گرم)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آئی ایل آئی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے یہ آئی ایل آئی انفلوئنزا سے ملتی جلتی بیماری ہے، پڑوسی ممالک میں کورونا جے این ون کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی اور صوبائی ادارے صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور متعلقہ ادارے کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔

گزشتہ روز نگراں وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کورونا کے نئے ویرینٹ جے این 1 کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

وزیر صحت نے کہا کہ کچھ ممالک میں کورونا کا ایک نیا ویرینٹ رپورٹ ہوا ہے، جےاین1 اومیکرون سے متعلق خبروں پر تشویش ہے وزارت صحت مسلسل صورتحال کی مانیٹرنگ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اومیکرون ذیلی وائرس ہےجو کچھ ممالک میں پایا گیا ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک کورونا کے نئے ویرینٹ جے این 1 کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ویرینٹ کےپاکستان میں پھیلنےکاخطرہ کم ہےلیکن احتیاط ضروری ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image