دنیائے کرکٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔
بابر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذررئع کے مطابق قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی کردی جائے۔