Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

کھانا، پانی اور ایندھن سب بند، غزہ پر اسرائیلی حملوں کو مہینہ ہوگیا، شہادتیں 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

Share

غزہ پر اسرائیلی حملوں کو پورا مہینہ ہوگیا جس میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی حامی طاقتیں جنگ بندی کی مخالف ہیں جب کہ باقی دنیا تماشائی کا کردار نبھارہی ہے، غزہ میں نہ کھانا، نہ پانی، ایندھن نہ بجلی،  حالات ہر دن پہلے سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

گزشتہ چند گھنٹوں میں حملے شروع ہونے سے اب تک کی بدترین بمباری کی اطلاعات ہیں اور فضا میں دھماکوں کی گونج سنی جارہی ہے۔

غزہ پر پیر کی صبح بمباری میں 27 افراد شہید

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر پیر کی صبح مسلسل اسرائیلی بمباری میں کم ازکم 27 فلسطینی شہید ہوئے اور 15 افراد رفاح کےقریبی علاقےتل السلطان میں شہید ہوئے ہیں جب کہ غزہ میں آج 10 افراد وسطی غزہ کےعلاقے الزاویدا میں شہیدہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق آج 2 افراد جبالیا کیمپ میں بھی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کاکہنا ہےکہ غزہ میں بمباری کےباعث ایمرجنسی سروس کے اہلکارکچھ علاقوں تک نہیں پہنچ سکے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image