Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

کینیڈا، بالی ووڈ فلمیں چلانے والے 3 سینما گھروں پر حملہ

Share

ٹورنٹو: کینیڈا میں بھارتی فلمیں چلانے والے سینما گھروں پر حملہ کیا گیا، نقاب پوش نامعلوم افراد نے سینما گھروں میں گُھس کر بدبو دار اسپرے چھڑکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے 5 دسمبر کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اُن تین سینما گھروں پر حملہ کیا گیا جہاں بھارتی فلمیں چلائی جاتی ہیں، پہلا حملہ منگل کی شب 9 بجکر 20 منٹ پر کیا گیا۔

اس حملے میں نقاب پوش افراد سینما گھر کے اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود سامعین پر اسپرے کردیا، حملہ آور اسپرے کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ حملے کے وقت سینما گھر کے اندر 200 لوگ بالی ووڈ فلم دیکھ رہے تھے۔

اسپرے کی وجہ سے سینما گھر میں موجود تمام سامعین نے کھانسی شروع کردی تھی جس کے بعد اُن تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 5 دسمبر کی شب کچھ وقت کے وقفے سے تین سینما گھروں پر حملہ کیا گیا، دو سینما گھروں میں اسپرے چھڑکا گیا جبکہ ایک سینما گھر میں “بدبودار بم” رکھا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم تحقیقات کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیا یہ تینوں واقعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

ان تینوں حملوں میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں جبکہ پولیس نے مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

 

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image