گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات کی نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ نوجوان طالبہ نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا خودکشی کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق خود کشی کرنے والی نوجوان طالبہ کی شناخت علیزہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے اور وہ وزیر آباد کے علاقے کی رہائشی ہے ، علیزہ جہانگیر یونیورسٹی میں بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کی پڑھائی کر رہی تھی ۔
دریا کے کنارے موجود ماہی گیروں نے لڑکی کو چھلانگ لگاتے دیکھ کر فوری اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بے سود ثاب ہوئی ،واقعہ کا علم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر ہنچے، پولیس کا کہناہے کہ وہ خود کشی کی وجوہات جاننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔لڑکی کی لاش کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیاہے ۔