اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی،ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی اور خطے کی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔