Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

گلوکار چاہت فتح علی خان بھی انتخابی میدان میں کود پڑے، لاہور سے الیکشن لڑیں گے

Share

اپنے منفرد انداز سے گلوکاری کر کے مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار اب سیاسی میدان میں جوہر دکھائیں گے اور لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے جہاں ملک کے چوٹی کے سیاستدان اور سیاسی کارکن کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں وہیں ملک کے معروف گلوکار چاہت فتح علی خان بھی انتخابی میدان میں کود پڑے ہیں اور لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے صرف الیکشن لڑنے کا اعلان ہی نہیں کیا بلکہ اس سلسلے میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیا ہے۔

گلوکار نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دستاویزی ثبوت شیئر کیے ہیں۔ یہ کاغذات نامزدگی انہوں نے اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کرائے ہیں۔

چاہت فتح علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں مخصوص انداز تخاطب میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر منتخب ہوا تو اپنے ملک پاکستان اور عوام کی خدمت کروں گا، ساتھ ہی انہوں نے حلقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں محبت، اتحاد اور پاکستان کی ترقی کے لیے ووٹ دیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image