گلیات ٹائیگرز نے3میچ جیت کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
37

شانی گلیات، وقاص سلیم،وقاص وکی، وقار وکی، اشفاق حبیب سمیت دیگر کھلاڑیوں نے نے چھکوں کی بارش کر دی
سپیڈ گن جنید فراز،وقاص سلیم اور عثمان مانی کی آگ برساتی گیندوں نے مخالف ٹیموںکے کھلاڑیوں کووکٹ پر ٹکنے نہ دیا
گلیات ٹائیگرز کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے بہارہ کہو میں مقیم گلیات کی بڑی تعداد میں عوام گراؤنڈ میں موجود رہی

256230030_289070916428701_9000989943300472507_n
بہارہ کہو( خالد اقبال ) آل پاکستان بہارہ کہو سپر لیگ میں گلیات ٹائیگرز نے ملک کی نامور ٹیموں کے پے در پے شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، شانی گلیات، وقاص سلیم،وقاص وکی، وقار وکی اشفاق حبیب نے چھکوں کی بارش کر دی، سپیڈ گن جنید فراز اور عثمان مانی کی آگ برساتی گیندوں نے مخالف ٹیموںکے کھلاڑیوں کووکٹ پر ٹکنے نہ دیا، اوپن کرکٹ کھیلنے والے بڑے بڑے کھلاڑی گلیات ٹائیگرز کی برق رفتار گیندوں کا سامنا نہ کر سکے، گلیات ٹائیگر کی، شانی گلیات، وقاص سلیم،وقاص وکی، وقار وکی اشفاق حبیب ، عمرخطاب ، رفاقت ، میٹو،سراج ،سپیڈ گن جنید فراز اور عثمان مانی ودیگر کر رہے تھے جبکہ پول کے میچوںمیں گلیات ٹائیگر ز کے آل راؤنڈر قاری ریاست، فاسٹ باولر عاطف شرکت نہ کرسکے، جو گلے میچوں میں ٹیم کیلئے دستیاب ہونگے، گلیات ٹائیگرز کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے بہارہ کہو میں مقیم گلیات کی بڑی تعداد میں عوام گراؤنڈ میں موجود رہی ۔
255383193_2942223182757287_8084818460126801392_n
تفصیلات کے مطابق بہارہ کہو ڈھوک جیلانی کرکٹ گراؤنڈ میں آل پاکستان بہارہ کہو سپر لیگ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میںملک بھر کے مختلف شہریوں سے نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ملک کے مشہور اوپن کھلاڑیوںکی بڑی تعداد میں اس ٹور نامنٹ میں اپنی ٹیموں کی طرف سے نمائندگی کر رہے ہیں، حالیہ دنوں بڑے ٹورنامنٹ جیتنے والی مشہور کرکٹ ٹیم گلیات ٹائیگرز بھی اپنے جوہر دیکھا رہی ہے ،آل پاکستان بہارہ کہو سپر لیگ میں گلیات ٹائیگرز نے اپنے پول کے تینوں میچ جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، جس گلیات بھر سمیت پاکستان اور بیرون ملک سے گلیات ٹائیگرز کے مداحوں نے کھلاڑیوں کو خوب داد دی اور حوصلہ افزائی کی، گلیات ٹائیگرز نے ٹورنامنٹ کے پہلے تین میچ جیت کر ثابت کر دیا وہ ٹورنامنٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم ہے جو کسی بھی بڑی ست بڑی ٹیم کو زیر کر سکتی ہے ۔ گلیات ٹائیگرز اپنا اگلا میچ بروز اتوار کھلے گی اور اس یاد گار میچ کیلئے گلیات بھر سمیت دیگر شہریوں میں موجود گلیات ٹائیگرز کے مداح انتظار کرر ہے ہیں ۔۔

کوئی تبصرہ نہیں