لاہور:(روزنامہ سر گرم) دنیا میں کسی بھی ریکارڈ کی بات ہو اور وہاں پاکستانیوں نے اپنا نام روشن نہ کیا ہو یہ تقریبا ناممکن ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ 2024 ایڈیشن میں چند پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
خیال رہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نئے ایڈیشن کو سال ختم ہونے سے پہلے ہی پیش کیا گیا جس میں دنیا بھر سے شامل کیے جانے والے ریکارڈ ہولڈرز میں چند پاکستانی بھی موجود ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستانیوں اور ان کے ریکارڈز کے بارے میں جانتے ہیں جنہیں سال 2024 کے ایڈیشن میں جگہ ملی۔
عروج آفتاب
گزشتہ برس میوزک کا سب سے بڑا ایوارڈ ‘گریمی’اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی عروج آفتاب کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز 2024 کے ایڈیشن میں شامل کیا گیا۔
شہروز کاشف
کوہِ پیما شہروز کاشف نے بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ 2024 ایڈیشن میں جگہ بنا لی۔ پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف گنیز ورلڈ ریکارڈز میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
منگی خاندان
صوبے سندھ کے شہر لاڑکانہ کے ایک خاندان کا نام بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایڈیشن میں شامل ہے۔ لاڑکانہ کے منگی خاندان کے نو افراد جس میں میاں، بیوی اور سات بچے شامل ہیں سب ایک ہی دن پیدا ہوئے ہیں۔