Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو افسر اور ایک جوان شہید

Share

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو افسران سمیت 3 جوان شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا، ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image