Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

گورنرسندھ کا اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان

Share

کراچی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر مصر جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنر ہائوس کے باہر شمعین روشن کی گئیں، تقریب میں علمائے کرام ، سول سوسائٹی ، فنکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گورنر سندھ نے اسرائیل کے خلاف جہاد ، امدادی سامان مصر لے کر جانے اور آواز بلند کرنے کا اعلان کردیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میری گورنرشپ جاتی ہےتوجائےپروا نہیں، اسرائیل کی پشت پناہی کرنےوالوں کابائیکاٹ کرناہوگا۔

فلسطینیوں پرہونےوالےمظالم پردل خون کےآنسو رو رہا ہے۔اسپتالوں، چرچ اورپناہ گزین کیمپوں پرحملے اسرائیل کی سفاکیت کاثبوت ہے

دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کی صورتحال پر عالمی برداری نے نوٹس نہ لیا تو یہ جنگ صرف فلسطین تک محدود نہیں رہے گی۔

تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ انکے لیے ہر فورام پر آواز اٹھائی جائے۔

تقریب کے اختتام پر فلسطین کے شہداء کے لیے خصوصی دعا جبکہ شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر فلسطینیوں سے اپنی محبت اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image