Sargaram | Newspaper

جمعرات 30 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

گیس تو مہنگی ہوگی، کوئی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی نہیں دے سکتا: مصدق ملک

Share

سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھی ہیں۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھی ہیں، کوئی بھی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی فروخت نہیں کرسکتا اس لیے گیس تو مہنگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی کہتا ہے مہنگی گیس خرید کر سستی نہ بیچیں، فرٹیلائزر کے کارخانوں کو ابھی بھی 200 روپے کی گیس دے رہے ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کارخانوں کو 2 سے 4 ڈالر کی گیس دیتا ہے اور پاکستان میں فرٹیلائزر کے کارخانے 50 فیصد منافع کما رہے ہیں جب کہ دنیا میں فرٹیلائزر کے کارخانے 7 فیصد منافع کماتے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image