کراچی میں گیس سے بھرے 6 بڑے سلنڈر لے جانے والے ٹرالے کو آگ لگ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کی سپر ہائی وے حیدرآباد ہالانا کاپر پر ایل این جی سے بھرے دیو ہیکل سلنڈر لے جانیوالا ٹرالا منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑی تباہی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
آگ کا علم ہونے پر ڈرائیور اور کلینر نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر کافی دیر گزرنے کے باوجود بھی وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ 20 منٹ گزرنے کے باوجود ریسکیو ٹیم آگ بجھانے نہیں پہنچی۔