Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ہانیہ عامر کی نئی تصایر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

Share

لندن: معروف ماڈل اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت لندن میں ہیں جہاں سے انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

ہانیہ عامر نے پہلی بار مقبولیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم Dubsmash سے شہرت حاصل کی تھی اور شوبز کی دنیا میں کامیابی کے بعد بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جڑی ہوئی ہیں۔

وہ اپنی مصروفیات، شوٹنگز اور سیاحتی دوروں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور کبھی کبھار اس پر کسی نئی بحث کا بھی آغاز ہوجاتا ہے ایسا ہی کچھ ان کی نئی تصاویر کے ساتھ ہوا۔

لندن سے ہانیہ عامر نے اپنی جو تصاویر شیئر کیں ان میں مداحوں نے ایک تبدیلی کو محسوس کیا۔ اداکارہ کے بازو پر The Powerpuff Girls کے ایک کردار “Bubbles” کا ٹیٹو بنا ہوا تھا۔

ٹیٹو بنوانے کے حوالے سے ان کے مداح ہمیشہ سے تقسیم نظر آئے ہیں کچھ ستائش میں تعریفوں کے پُل باندھتے ہیں تو کسی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کا  یہ انداز بالکل نہیں بھاتا۔

TAGGED:
Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image