Sargaram | Newspaper

منگل 17 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ہزارہ موٹر وے پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق

Share

ایبٹ آباد : ہزارہ موٹر وے قلندرآباد انٹرچینج کے قریب پولیس نے گاڑی پر مبینہ فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔(روزنامہ سر گرم)

لواحقین نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کی حدود میں داخل ہوتے ہی سٹی پولیس مانسہرہ نے فائرنگ کی۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ مشکوک گاڑی میں ٹمبر مافیا کی اطلاع پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایس پی ہیڈکوارٹربلال احمد کا کہنا ہے کہ قلندرآباد انٹرچینج پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image