Sargaram | Newspaper

بدھ 24 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

ہمیں پتا ہی نہیں چلا حماس والے ہمارے پاس پہنچ گئے:اسرائیلی فوج نے انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا

Share

تل ابیب: ترجمان اسرائیلی فوج نے انٹیلی جنس ناکامی کا  اعتراف کیا ہے کہ ہمیں پتا ہی نہیں چلا اور حماس والے ہمارے پاس پہنچ گئے۔ یہ حملہ اسرائیل کا نائن الیون ہے۔

بی بی سی کے مطابق گذشتہ چند گھنٹے میں اسرائیلی فوج کے دو سینئر ارکان نے ہفتے کوغزہ سے ہونے والے حملوں کا موازنہ امریکا پر نائن الیون کے حملوں سے کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان میجر نیر دینار نے حماس کے جانب سے اسرائیل پر حملے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے امریکا میں ہونے والے نائن الیون کے حملے جیسا تھا۔ انھوں نے ہمیں آ لیا۔

لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے بھی حماس کے حملوں کا موازنہ امریکا میں ہونے والے بڑے حملوں سے کیا۔انوں نے کہا کہ یہ نائن الیون اور پرل ہاربر جیسا حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کی تاریخ کا اب تک کا بدترین دن ہے۔ اس سے پہلے کبھی ایک ہی حملے سے اتنے زیادہ اسرائیلی نہیں مارے گئے تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image