Sargaram | Newspaper

ہفتہ 18 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق ہوگیا

Share

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق کا اعلان قطر نے کیا۔

عر ب میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں 4 روز کے وقفے پر اتفاق کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت فلسطینی مزاحمت گروپ 7 اکتوبر سے یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کرے گا جس میں 50 خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیلی قید سے 150 فلسطینی رہا کیے جائیں گے۔

عارضی جنگ بندی معاہدہ انسانی بنیادوں پرہوا: قطر

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل اورحماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ انسانی بنیادوں پرہوا جس کے تحت امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ امدادی سامان میں ایندھن کی ترسیل بھی شامل  ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے پہلے مرحلے میں قید خواتین اوربچوں کی رہائی کا تبادلہ شامل ہے ۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کاعہد کرے تو جنگ بندی میں توسیع ہوسکتی ہے، قیدیوں کا تبادلہ ہلال احمر، اسرائیل، قطر اور حماس کی معاونت سے عمل میں آئےگا۔

ادھر مصر کے صدر نے جنگ بندی معاہدے میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن اور امیر قطر کا شکریہ ادا کیا جب کہ امریکی صدر نے کہا کہ معاہدےکے تمام پہلوؤں پر مکمل طور پر عمل کیا جاناضروری ہے، غزہ جنگ میں وقفے کے  لیے اسرائیلی صدر اور ان کی حکومت کےعزم کو سراہتاہوں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image