Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

انتخابی نتائج کیخلاف سیاسی جماعتوں کے مظاہرے اور دھرنے ، متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

Share

انتخابی نتائج کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے مظاہرے اور دھرنے دیکھنے میں آئے ۔

پاکستان  تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، پشاور اور کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفاتر پر مظاہرے کیے گئے، مظاہروں کے دوران این اے 129لاہور سے امیدوار شہزاد فاروق سمیت احتجاج کرنے والے(روزنامہ سر گرم)  کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے تحت کراچی، حیدر آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد،کندھ کوٹ، نواب شاہ اور سجاول سمیت متعدد مقامات پردھرنے دیے گئے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما راشد سومرو نے نتائج کالعدم قرار دے کر نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔

نصیر آباد میں پی بی 14 کے نتیجے کے خلاف پیپلز پارٹی نے دھرنا دیا، کراچی میں جماعت اسلامی،  کوئٹہ میں بی این پی، پشتون خوا میپ اور نیشنل پارٹی نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image