Sargaram | Newspaper

اتوار 19 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن مارکیٹ میں بھی قدر میں بڑی کمی

Share

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر یک روپے 96 پیسے سستا ہوکر 303 روپے کو ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 304 روپے پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image