Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ایک ماہ بعد سونے کی نرخ جاری، دو لاکھ کے قریب پہنچ گیا

Share

کراچی : پاکستان میں اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی وجہ سے سونے کی نرخ 12ستمبر سے جاری نہیں کیے جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سونے کے کاروبار کو بھی دستاویزی طریقہ کار سے کیا جائے گا جس کے بعد ملک بھر میں آج سے باقاعدہ سونے کے ریٹ جاری کردئیے گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 12 ستمبر کے بعد آج جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے تولہ اضافہ سامنے آیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 28روز قبل یعنی 12 ستمبر سے مجموعی طور پر 15500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 13546 کم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 55 ڈالرز کم ہوکر 1856 ڈالرز فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ 12 ستمبر کو سونے کی مارکیٹ 2 لاکھ 15 ہزار روپے پر بند ہوئی تھی،12ستمبر سے اب تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image