Sargaram | Newspaper

اتوار 19 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

جیل سپرٹنڈنٹ نے عدالتی احکامات کو رد کر دیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی، عمر ایوب کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما

Share

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم عدالتی احکامات ہمراہ لئے عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے مگر سپرٹنڈنٹ جیل  نے ملاقات نہیں کرنے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اڈیالہ جیل  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کہاں ہے؟ ہم عدالتی احکامات کے تحت عمران خان سے ملنے آئے مگر سپرٹنڈنٹ جیل نے انہیں رد کر دیا، جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ ملک چل نہیں سکتا۔

عمر ایوب کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور تحریک چلائیں گے، حکمران پارٹیاں ہمیں کہتی ہیں مفاہمت کریں مگر کیسی مفاہمت، ہم گرینڈ الائنس بنانے کی طرف جا رہے ہیں، پورے ملک کی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے، حکومتی ہتھکنڈوں سے ہم مایوس ہونے والے نہیں، یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image