Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

حکومت سازی کا معاملہ: (ن) لیگ ، پی پی اور دیگر اتحادی نزدیک آنے لگے

Share

وفاق میں حکومت بنانے کےلیے مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی پھر نزدیک آنے لگے۔

حکومت سازی کے سلسلے میں چوہدری شجاعت آج اسلام آباد میں نواز شریف

دوسری جانب اہم فیصلوں کی منظوری کےلیے پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس دوران پاور شیئرنگ فارمولے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔(روزنامہ سر گرم)

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے ہیں، گزشتہ روز ملاقات میں پی پی اور (ن) لیگ کے قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی اکثریت نے مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے،  سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

واضح رہے کہ  ایم کیو ایم کے وفد نے اتوار کی صبح رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی تاہم ملاقات میں مل کر حکومت بنانے پر فی الحال فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بیٹھک لگائیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image