Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ذکا اشرف نے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتادی

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔

ذکاء اشرف کے استعفے کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی، استعفے میں ذاتی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے 20 جنوری کو اپنا استعفیٰ لکھا تھا۔

خیال رہے کہ 19 جنوری کو پی سی بی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 جنوری پیر کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کرنےکی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نےمحسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image