Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ریحانہ ڈار کی درخواست، الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ روک دیا

Share

سیالکوٹ: الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر این اے 71 سے خواجہ آصف کی فتح کا نتیجہ روکتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر (آر او) سے رپورٹ طلب کرلی۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ وہ این اے 71 سیالکوٹ سے امیدوار ہیں، ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی اور مخالف امیدوار ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے دھاندلی کے ذریعے ووٹ بڑھائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے این اے 71 کا نتیجہ روک دیا اور متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image