Sargaram | Newspaper

جمعہ 17 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

Share

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 23 پیسے کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر278روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کم ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 پیسے سستا ہوکر 281 روپے12 پیسے کا ہوگیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image