Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک ایک بار پھر نئی تبدیلیاں لانے کی تیاری کررہی ہے، میٹا کی جانب سے فیس بک الگورتھم کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

Share

تفصیلات کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک الگورتھم کو تبدیل کرنے کا فیہصلہ کرلیا جس کے تحت ریلز، گروپس اور ہوم فیڈ پر نظر آنے والی ریکومینڈڈ ویڈیوز کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے فیس بک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

فیس بک کے سربراہ ٹام ایلیسن نے ایک ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ فیس بک کے مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز میں یہ تبدیلی پہلے ہی کردی گئی ہے اور اب سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ہر حصے میں اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image