Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہوگی، میرے شہد میں انہوں نے کچھ ملا دیا جس سے طبیعت خراب ہوئی:بشریٰ بی بی

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہوگی۔عمران خان کی صحت مند اور چاق وچوبند ہیں۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے بشریٰ بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جب بنی گالا سے اڈیالہ جیل آئی تو میرے شہد میں کچھ ملا دیا گیا تھا۔ میں شہد استعمال کرتی ہوں۔جاکر شہد کھایا تو میری طبیعت خراب ہوگئی ۔زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

بشری بی بی نے کہا کہ عمران خان کے خمیر میں بدلا لینا نہیں ہے۔ یہ کچھ بھی کرلیں عوام میں جانے کے قابل نہیں . چیزوں کی بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا لیکن جا نہیں رہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image