Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ میں اسپتال حملے پر امریکا کے بعد برطانیہ بھی اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگیا

Share

غزہ میں اسپتال پر اسرائیل کے خوفناک حملے پر امریکا کے بعد برطانیہ بھی اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھی اسپتال پر حملے کی ذمہ داری غزہ سے فائر کیے گئے میزائل پر ڈال دی ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ ال اہلی اسپتال پر حملہ اسرائیل نے نہیں دوسرے فریق نے کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں غزہ کے ال اہلی اسپتال حملے پر وزیراعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا اندازہ ہے کہ دھماکا میزائل کی وجہ سے ہوا، میزائل غزہ سے اسرائیل کی طرف فائر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی غلط رپورٹنگ نے خطے میں منفی اثرات مرتب کیے، خصوصاً امریکا کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 18 اکتوبر کو غزہ کے ال اہلی اسپتال پر اسرائیلی حملے سے 471 افراد شہید ہوئے تھے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے غزہ کے عوام کیلئے 20 ملین پاؤنڈ کی اضافی امداد کا اعلان بھی کیا، رشی سونک نے علاقائی استحکام، اسرائیل، حماس تنازع ختم کرانے اور دو ریاستی حل پر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image