Sargaram | Newspaper

جمعہ 17 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پہلے دن کیا صورتِ حال ہے؟

Share

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی کے آغاز کے بعد مصر سے براستہ رفح کراسنگ 8 ٹینکر جنوبی غزہ میں داخل ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق 4 ٹینکر ایندھن اور 4 ٹینکر کوکنگ گیس کے داخل ہوئے، ٹینکرز اقوامِ متحدہ کی امدادی تنظیموں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق آج کم از کم 200 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کی توقع ہے

دوسری جانب فلسطینی اہلکار کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اسرائیل آج مغربی کنارے میں 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

فلسطینی اہلکار کے مطابق فلسطینی قیدیوں میں 24 خواتین اور 15 نوجوان شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 14 ہزار 854 ہو گئی ہے جس میں 6 ہزار 150 بچے اور 4 ہزار خواتین شامل ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image