Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 8دن رہ گئے،سرکاری اداروں نے فہرستیں تیار کر لیں، زیرتعلیم افغان بچوں کا ڈیٹا بھی طلب

Share

کراچی،لاہور ، شیخوپورہغیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 8دن رہ گئے،سرکاری اداروں نےکراچی اور شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکی باشندوں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں ۔ڈی پورٹ کرنے کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔

سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 4 لاکھ جبکہ غیرسرکاری سروے کے مطابق سندھ بھر میں10 لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن موجود ہیں ۔اڑھائی ہزار سے زائد افغان باشندوں کو کراچی ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں ڈکیتیوں میں زیادہ تر افغان باشندے ملوث ہیں جو اپنا خوف پھیلانے کے لیے دوران ڈکیتی لوگوں کو مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔کراچی پولیس چیف نے کہاکہ شہر میں دوران ڈکیتی گولی چلانے کا رواج افغان باشندے لائے ہیں۔رواں سال110 سے زائد افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہوئے ۔محکمہ تعلیم سندھ سکولوں میں زیرتعلیم افغان بچوں کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں افغان بچوں کی تعلیم تک رسائی کو درپیش چیلنجزکا جائزہ لینے کے لیے یکم نومبر کو میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ ڈائریکٹرکراچی ڈویژن نے ڈی ای اوز سے کہا کہ افغان بچوں کا کلاس اور سکول کے اعتبار سے ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image