Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

قرض کی نئی قسط کا حصول : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا نیا دور نومبر میں ہوگا

Share

اسلام آباد : پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کی نئی قسط کے لیے مذاکرات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان موجودہ قرض پروگرام کی نئی قسط کے لیے مذاکرات کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ 70 کروڑ ڈالرکی قسط کے حصول کے لیے مذاکرات کا نیا دور نومبر میں ہونے جارہا ہے، اس سلسلے میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی سمیت دیگر وزارتوں نے اہداف کی کارکردگی کا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں جولائی تا ستمبر معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کا ڈیٹا آئی ایم ایف کو پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں توانائی کے شعبے کی اصلاحات پر بات چیت ہوگی اور سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے طریقہ کار پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا ساتھ ہی گیس کا سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے مینجمنٹ پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات پر عمل درآمد سمیت مالیاتی خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image