Sargaram | Newspaper

ہفتہ 18 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

لاہور ہائیکورٹ کے 3ججزکو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

Share

اہور ہائیکورٹ کے 3ججزکو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

رجسٹرار آفس نے لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کےنام بھجوائےگئے ہیں جب کہ خط موصول کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے تینوں ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سی ٹی ڈی اورپولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور عدالت کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

مشکوک خطوط کی جانچ کے لیے فرانزک ٹیمیں ہائیکورٹ پہنچ گئی ہیں جب کہ ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو  گزشتہ روز مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر  پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image