Sargaram | Newspaper

ہفتہ 18 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاج اور ہڑتال

Share

بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتال جاری ہے۔

جماعت اسلامی نے بھی آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی۔ کراچی، پشاور، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں۔

پنجاب بار کونسل نے بھی مہنگائی کےخلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وکلا نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

کراچی:

کراچی میں مہنگائی کے خلاف شہریوں کا شاہ لطیف ٹاون میں احتجاج ریکارڈ کروایا، جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

سرگودھا:

جماعت اسلامی کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر تاجر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔

صدر انجمن تاجران شیخ ندیم خاور کا کہنا ہے کہ شٹرڈاؤن ہڑتال میں حصہ لیں گے لیکن ریلی نہیں نکالیں گے۔

جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کہنے پر ہڑتال نہیں کریں گے، بلکہ آل پاکستان انجمن تاجران ہڑتال کا اعلان کرے تو حمایت کریں گے۔

فیصل آباد:

بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف کینال روڈ اور ڈجکوٹ کے علاقے میں شہریوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے ظالمانہ ٹیکسز ختم کیے جائیں، مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

راولپنڈی :

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سراؤں نے آئیسکو کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا، انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں۔

مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور واپس لے۔

منڈی بہاءالدین میں بھی بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کی شٹرڈاون ہڑتال، چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

پشاور :

آل پاکستان تاجر کمیونٹی کی کال پر پشاور میں بھی تاجر مہنگی بجلی کے بلوں کے خلاف ہڑتال کررہے ہیں ، تمام بازار اور تجارتی مراکز بند ہیں لیکن کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔

عارف والا:

انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ کےخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی تو تاجرتنظیموں نے بھی حمایت کرتے ہوئے شہر بھرمیں دکانیں اور کاروبار بند رکھنےکا اعلان کردیا۔

چیچہ وطنی:

بجلی کے بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان، وکلا نے بھی حمایت کردی۔ ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی متاثر ہونے سے سائلین پریشان ہوگئے۔ کسووال، اقبال نگر اور غازی آباد میں بھی دکانیں بند ہیں۔

ٹھٹہ :

ٹھٹہ میں مہنگائی، بجلی کے بلوں کے خلاف ضلع کے مختلف شہروں میں مکمل ہڑتال ہے۔ ٹھٹہ، گھارو، مکلی، دھابیجی سمیت دیگرشہروں میں تمام کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

ٹنڈومحمد خان میں بھی جماعت اسلامی کی کال پرمہنگائی کے خلاف شڑڈاون ہڑتال، کاروباری مراکزبند رہے۔

حافظ آباد:

حافظ آباد میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کسوکی روڈ سے فوارہ چوک تک نکالی گئی۔

جہانیاں میں بھی بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف بارایسوسی ایشن کی ہڑتال کے دوران وکلا نے عدالت کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا

کمالیہ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور بازار بند ہیں،

صدر انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ مقامی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی آج پہیہ جام ہڑتال ہے

لوئر دیر:

بجلی بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال، ضلع کے تمام چھوٹے اور بڑے تجارتی مراکز بند، سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے

بنوں:

بنوں میں مہنگائی،بجلی کے بلوں اور پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ضافے کے خلاف احتجاجاً جماعت اسلامی کی کال پر پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جبکہ ضلع بھر میں بازار اور مارکٹیں بند ہیں۔

جیکب آباد:

ضلعی بھر میں جماعت اسلامی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ، شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں، ٹھل، گڑھی خیرو اور دیگر شہروں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ جماعت اسلامی کی ضلعی دفتر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ظفروال میں بھی پیٹرول اوربجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شہر بھر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

شکر گڑھ:

شکرگڑھ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجر اتحاد کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، شہر اور مضافاتی علاقوں میں بازار اور اسٹورز بند رہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image