Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

نگراں حکومت نے جاتے جاتے بڑی پابندی کا خاتمہ کر دیا

Share

نگراں وفاقی حکومت چند روز کی مہمان ہے تاہم اس نے جاتے جاتے کابینہ ارکان اور افسران کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے آج حلف اٹھا لیا۔ دو روز بعد ایوان وزیراعظم کا انتخاب کر لے گا جس کے بعد انوار الحق  کاکڑ کی سربراہی میں قائم نگراں حکومت ختم ہو جائے گی، تاہم یہ نگراں حکومت جاتے جاتے بھی(روزنامہ سر گرم) بڑی پابندی کا خاتمہ کر گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں حکومت نے کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی دوروں سے متعلق 29 جنوری 2024 کا خط واپس لے لیا گیا اور اب غیر ملکی دوروں سے متعلق کیسز کو اکتوبر 2018 کی پالیسی کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسی نگراں حکومت نے گزشتہ ماہ سرکاری اور نجی سطح پر غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی تھی اور غیر ملکی دوروں کیلیے پہلے سے دیے گئے اجازت نامے بھی واپس لے لیے گئے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرا، مشیر، معاونین خصوصی سمیت وفاقی سرکاری افسران اور ملازمین کے غیر ملکی دوروں کے اجازت نامے واپس کیے گئے تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image