Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

Share

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمود عباس سےٹیلی فونک رابطہ کرکے فلسطینیوں کےخلاف غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل، بلاتفریق اور بدترین بمباری بالخصوص الاہلی ہسپتال پر بمباری کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی. وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی بمباری اور جارحیت کو دانستہ اور قابل نفرت قرار دیا جن کے نتیجے میں اب تک 3000 سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً 12000 ہزار زخمی ہو چکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل پر فوری خونریزی روکنے کےلیے زور دے۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر اسرائیل کے اس قتل عام کو رکنے میں اپنا مؤثر قرار ادا کرنا چاہئیے. انہوں نے فوری طور اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اسرائیلی بربریت کے متاثرین تک طبی و دیگر امداد پہنچ سکے. پاکستان نے بھی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کی جو گزشتہ روز مصر پہنچ چکی ہے.

وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو فوری طور پر ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرکے اس صورتحال کو ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ انصاف، انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے.

وزیرِ اعظم نے فلسطین کے تنازعے کے منصافانہ اور پائیدار حل کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ یہ اسی وقت ممکن ہے جب "دو ریاستی” حل جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور مشرقی القدس شریف کے ساتھ پائیدار اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا.

صدر محمود عباس نے پاکستان کی فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی اسرائیلی قبضے سے آزادی میں دیرینہ اور مؤثر حمایت پر شکریہ ادا کیا.

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image