Sargaram | Newspaper

منگل 21 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

نیپال اور بھارت میں شدید زلزلہ

Share

نیپال میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین بتائی گئی ہے۔

نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر کے مطابق نیپال میں یکے بعد دیگر زلزلے کے دو جھٹکے آئے جن کی شدت 6.3 اور 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر کے مطابق نیپال میں زلزلے کے جھٹکےضلع بجھنگ میں آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت بھارت کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ڈیرا دون، اتر پردیش اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image