Sargaram | Newspaper

منگل 21 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

وزارتِ خزانہ کا بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال

Share

وزارتِ خزانہ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کے لیے مختص کی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارتِ خزانہ کے حکام دوبارہ بات کریں گے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image