Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون پولیس افسر شہر بانو کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا شہربانو !آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔

Share

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون پولیس افسر شہربانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس پی گلبرگ نے بہادری،عقل مندی اورفرض شناسی کامثالی مظاہرہ کیا ، شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہربانو !آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے، دباؤ، تعداداورحالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا،توقع ہے فورس کاہرفرداسی جذبےسےعوام کےجان ومال کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے پنجاب پولیس کی بہادر افسر شہر بانو نقوی نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں مشتعل ہجوم میں گھری خاتون کو بچا لیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا ہجوم نے عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو گھیر رکھا تھا، مشتعل ہجوم نے خاتون پر تشدد کی کوشش کی، جس پر خاتون نے ہجوم سے بچنے کیلئے دکان میں پناہ لی تاہم بہادر خاتون پولیس افسر ہجوم کے سامنے ڈٹ گئیں اور متاثرہ خاتون کو بچالیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image