Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

وفاق سے سیاسی و نظریاتی اختلاف رہے گا مگر ورکنگ ریلیشن رکھیں گے: وزیراعلیٰ کے پی

Share

پشاور:  وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ وفاق سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف رہے گا لیکن ان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے۔

کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام کابینہ ارکان کو مبارکباد اور پہلے کابینہ اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، تجربہ کار اور نئے ارکان پر مشتمل اچھی کابینہ تشکیل دی ہے، مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمے داری ملی ہے، ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے اور بڑے بڑے کاموں پر توجہ دینی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ تمام کام اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے، سب نے کارکردگی دکھانی ہوگی اور عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیور کرنا ہوگا، صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہوگی۔

علی امین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کا ہمارے صوبے میں بارش متاثرین کو پیکج دینا اچھی بات ہے، سیاسی اور نظریاتی اختلاف رہے گا، ہم وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے، ہم ان کے ساتھ بیٹھیں گے، ہماری معاشی ٹیم ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image