Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستانی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں کن ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے؟ اہم خبر

Share

حکومت پاکستان نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اور ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے جس میں دنیا کے کئی ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت وزارت ہوا بازی میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ایوی ایشن، سیکرٹری نجکاری کمیشن، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ جرمنی، فرانس، نیدر لینڈز، قطر، یو اے ای، ملائیشیا اور ترکی سمیت سات بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے آوٹ سورسنگ میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ مقامی گروپس بھی اس لین دین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر ہوا بازی نے مذکورہ ممالک میں پاکستانی سفیروں کے ساتھ آن لائن ایک میٹنگ بلانے اور انہیں ایوی ایشن کی طرف سے تیار کردہ مخصوص بریف فراہم کرنے اور دلچسپی رکھنے والے گروپوں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image