Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی: چینی سفارت خانہ

Share

چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارتخانے جا کر چین کے سفیر اور چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم کو شانگلہ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

محسن نقوی نے چینی حکام کو چینی باشندوں کی سکیورٹی اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر بھی بتایا۔

اب چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image