Sargaram | Newspaper

پیر 20 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

گھر میں آتشزدگی، ماں اور 4 بچے جُھلس گئے، حالت تشویشناک

Share

پنجاب کے شہر جہلم میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور 4 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب جہلم کے علاقے ویسٹ کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے ماں اور اس کے 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ ماں عطیہ اور ان کے بچے 8 سالہ محمد، 4 سالہ سیرت، 15 سالہ عافیہ، 10 سالہ مریم شامل ہیں۔

فائر بریگیڈ عملے نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے آتشزدگی کی وجہ گیس ہیٹر کو بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے ماں اور بچے ایک ہی کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سو رہے تھے کہ کسی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تمام افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image