Sargaram | Newspaper

اتوار 19 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ہول سیلرز کا کمشنر کراچی کی فہرست پر اشیائے خورد ونوش فروخت کرنے سے انکار

Share

کراچی : ہول سیلرز نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی فہرست پر اشیائےخوردونوش فروخت کرنے سے انکار کردیا اور کہا یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی گروسری کی قیمتوں کی فہرست متنازع بن گئی ، ہول سیلرز نے کمشنرکراچی کی فہرست پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے سے انکار کردیا۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز کا کہنا ہے کہ یومیہ کروڑوں روپےکانقصان نہیں کرسکتے، دالوں اورچنےمیں فی کلو20 سے 30روپے کافرق آرہاہے، ریٹ لسٹ ٹھیک نہ کی توہم مجبوراًکاروباربندکردیں گے۔

ہول سیلرز کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپےٹیکس دےکرجیلوں میں جانے کا کس کوشوق ہے، ریٹ لسٹ نمائشی اقدام ہے،تاجروں پر صرف جرمانے کیے جائیں گے۔

گذشتہ روز کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے تحت دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180، ہول سیل 188 اور ریٹیل 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ مرغی کے گوشت کی قیمت 598 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

چینی کی ہول سیل قیمت 123 روپے فی کلو ریٹیل 130 روپے، ایکس فلورمل آٹے کی قیمت 120، ہول سیل 123 اور ریٹیل 128 روپے، اور فائن ایکس فلور مل آٹا 130، ہول سیل 133 اور ریٹیل 138 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے، جب کہ چکی آٹے کی ریٹیل قیمت 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image