کراچی :11 ماہ میں 71 ہزار پاکستانی ترکیہ اور یونان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کوئٹہ نے مراسلہ تحریر کیا ہے کہ رواں برس 11ماہ میں زمینی راستے براستہ بلوچستان کی چیک پوسٹ سے1 لاکھ 19 ہزار پاکستانی زیارت اور وزٹ ویزا پر ایران گئے۔ ان میں سے 48 ہزار پاکستانی وطن واپس آگئے مگر 71 ہزار پاکستانی واپس نہیں آئے اور اس بات کا یقین ہے کہ مذکورہ پاکستانی ترکیہ اور یونان چلے گئے۔