Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

14 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کیا کر سکتاہے ؟ انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے پیشگوئیاں کر دیں

Share

احمد آباد :آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کی ہے۔
سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرا خیال ہے جو ٹیم اس ورلڈکپ میں سب کو حیران کرسکتی ہے وہ پاکستان ہے، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کےدرمیا ن میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائےگا اور ورلڈکپ کے 7 مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image