Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

Share

احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی۔

حکم نامے کے مطابق ریفرنس میں شریک 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی، ملزم ذلفی بخاری، فرحت شہزادی اور دیگر کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق ملزمان وارنٹ کی تعمیل دانستہ نہیں ہونے دے رہے اور چھپے ہوئے ہیں، ملزمان کا وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے دینے کا مقصد قانونی نظام خراب کرنا ہے، احتساب عدالت سیکشن 87 کے تحت مفرور ملزمان کے خلاف اشتہاری کے نوٹس جاری کرتی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کیےجائیں۔ ملزمان کے آبائی اور رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات کو اونچی آواز میں پڑھا جائے۔

ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دیے جانے کی مزید کارروائی6 جنوری 2024ء کو ہوگی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image