Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے کرنی ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image