Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

34 گھنٹوں تک مسلسل کریشیا کرنے والی امریکی خاتون

Share

واشنگٹن: ایک امریکی خاتون نے 34 گھنٹے 7 منٹ تک مسلسل کروشیا کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر گِگ ہاربر سے تعلق رکھنے والی ایلیسنڈرا ہیڈن نے طویل مدت تک کروشیا کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ایلیسنڈرا ہیڈن نے ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریکارڈ ساز بننا چاہتی تھیں لیکن وہ کچھ ایسا کرنا چاہتی تھیں جو ان کے لیے بامعنی ہو لہٰذا یہ چیز بہترین تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر ممکن کروشیے ریکارڈ کی جانب دیکھا لیکن یہ سب سے بہترین محسوس ہوا لہٰذا انہوں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایلیسنڈرا نے بتایا کہ وہ جب آٹھ سال کی تھیں تب ان کی دادی نے یہ ہنر ان کو سکھایا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image