اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)4 ماہ میں بجلی کے گردشی قرضے میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران بجلی شعبے کا گردشی قرضے میں 301 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ :جنگ ” کے مطابق آئی ایم ایف کےتحفظات کے باوجود بجلی کے گردشی قرضے میں اضافہ نہ روکا جاسکا، قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باوجودگردشی قرضے میں اضافہ جاری ہے ، صرف اکتوبر میں 71ارب بڑھا،بجلی شعبےکا گردشی قرضہ اکتوبر 2023تک بڑھ کر2 ہزار 611 ارب روپے پرپہنچ گیا۔
رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران بجلی شعبے کا گردشی قرضے میں 301 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کےبعد بھی گردشی قرضے میں تیزی سےاضافہ جاری ہے،صرف اکتوبر2023 کےایک ماہ میں74ارب روپےکا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ جولائی تااکتوبر کے دوران پاور سیکٹرکاسرکلر ڈیٹ301 ارب روپے بڑھا،اکتوبر2023تک پاور پروڈیوسرز کےواجبات1750ارب روپے ہوگئے،جینکوز نے فیول سپلائی کی مد میں96ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔