Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

62 ون ایف میں تاحیات نااہلی پر عدالتی فیصلے یا الیکشن ایکٹ کا نفاذ ہوگا؟ لارجر بینچ تشکیل

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چلے گا یا الیکشن ایکٹ؟ عدالت نے سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ نے میربادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نااہلی سے متعلق نوٹس پر 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جو کل معاملے کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ کل دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image